تحصیل متھرا میں مسائل نے ڈیرے ڈال دیئے، شہناز علی

     تحصیل متھرا میں مسائل نے ڈیرے ڈال دیئے، شہناز علی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) نومنتخبتحصیل متھرا ممبر محترمہ شہناز علی نے کہا ہے کہ تحصیل متھرا میں مسائل نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، طویل بجلی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، اگر بجلی اور گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو متھرا کی خواتین کو ورسک روڈ پر لاکر بھرپور احتجاج پرمجبور ہوجاؤں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے کے لئے تحصیل متھرا کے مختلف علاقوں میں ہائی اور مڈل سکول نہیں ہے جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں کی لڑکیاں دور دراز کے علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل متھرا کی ممبر ہونے کی حیثیت سے ضلعی اسمبلی فلور پر علاقے کے مسائل بھرپور انداز میں اجاگر کروں گی۔ رہی بات خواتین کے مسائل کی تو خواتین کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -