نو شہرہ ٹریفک پو لیس نے ون ویلنگ کے خلاف آگا ہی مہم 

 نو شہرہ ٹریفک پو لیس نے ون ویلنگ کے خلاف آگا ہی مہم 

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) نو شہرہ ٹریفک پو لیس نے ون ویلنگ کے خلاف آگا ہی مہم شروع کی جگہ جگہ بینرز آویزان کئے ون ویلنگ کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نر می نہیں کی جا ئے گی اس سے قیمتی جا نیں ضا ئع ہو تے ہیں جو ملک کا نقصان بھی ہیں نو شہرہ ٹریفک انچارج سید جمیل شاہ نے کہا کہ ڈی پی او نو شہرہ کی خصو صی ہد ایات پر ضلع نو شہرہ میں ون ویلنگ کر نے سے منع کر نے کے لئے خصو صی آگا ہی مہم شروع کیا ہے عوام والدین اور مو ٹر سا ئیکلز چلا نے والوں کی آگا ہی کے لئے جگہ جگہ ون ویلنگ کر نے کی نقصانات سے آگا ہی کے بینرز لگا ئے ہیں ون ویلنگ کر نے والوں کے خلاف بھر پور قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے گی اس میں کسی کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں کی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کر نے کے جرم میں گرفتار نو جوانوں کے والدین سے اس مر تبہ با قاعدہ حلف نا مہ لیا جا ئے گا کہ آئندہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ کر نے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ یہ مہم والدین کے تعاون سے کا میاب ہو گا والدین اس میں ٹریفل پو لیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور گھر میں جن کے بچوں نے اپنے مو ٹر سائیکلوں کو ون ویلنگ کے لئے بنا ئے ہیں گھر میں ہی اس پر پا بندی عا ئد کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -