پی ٹی آئی نے ملک اور اداروں کو تباہ کردیا ہے‘ عطاء الحق 

پی ٹی آئی نے ملک اور اداروں کو تباہ کردیا ہے‘ عطاء الحق 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) سڑکوں، کنٹینر، ٹی وی ٹاک شو میں قوم سے جھوٹ بولاجاتاتھا لیکن افسوس ہے کہ منی بجٹ میں پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے بھی جھوٹ بولا گیا، پی ٹی آئی نے ملک، ادارے اور غریب عوام کو تباہ کردیا، جھوٹ، نااہلی اور غریب کش پالیسی کی وجہ سے آج لنڈے کے کپڑے، جوتوں، کھاد، ادویات، کپاس، مکئی اور کاشتکاروں کی مشینری پر بھی ٹیکس دو فیصد سے بڑھاکر 17کردیاگیا۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابقہ صوبائی وزیر امان اللہ حقانی نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کے بیان کی سختی سے مذمت کی جس میں آج انہوں نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مطلوبہ نتائج حاصل کرینگے جوکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی الیکشن کمیشن کے لئے ایک چیلنج ہے، نااہل اور غریب دشمن حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں خیبرپختونخوا کے غیرمند اور غیور عوام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جس طرح پی ٹی آئی کو مسترد کردیا انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اس سے زیادہ بری طرح نااہل، غریب دشمن حکومت کو شکست دے گی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ایک ہفتہ بھی ایسا نہیں گذرا جس میں اس نااہل حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم نہ گرایا ہو، اب وقت آگیاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کوہستان، دیر،چترال، شمالی وجنوبی وزیرستان، مانسہرہ، ابیٹ آباد، شانگلہ، تورغر، ملاکنڈ، سوات اور دیگر اضلاع کے غیور عوام، نوجوان پاکستان کی بقاء، ملک کی خوشحالی اور غریب کش حکومت کو شکست دے کر ان کو آئینے میں اپنا چہرہ دکھائے، انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے قبل پرویزخٹک ایبٹ آباد کے غیورعوام کو ان کے سامنے سٹیج پر بدتمیزاور ان پڑھ کہہ رہے تھے اور آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی بات کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ان اضلاع کے غیور عوام، نوجوان، مائیں، بہنیں و وٹ دینے کی بجائے ملک وقوم سے محبت کرکے پی ٹی آئی کے تابوت میں 27مارچ کو آخری کیل لگا کر اس ناہل حکومت کا تابوت دریائے بردکرے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -