ہائیکورٹ بار انتخابات،جیت جسٹس (ر) غلام محی الدین سمیت پورے پینل کی ہوگی 

    ہائیکورٹ بار انتخابات،جیت جسٹس (ر) غلام محی الدین سمیت پورے پینل کی ہوگی 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)اسلامک لائرز موومنٹ پشاور کے صدر فقیر اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے کہا  ہے کہ پشاور ہائی کورٹ بار الیکشن 2022/23میں جیت انشاء اللہ جسٹس (ر) ملک غلام محی الدین سمیت پورے پینل کی ہوگی۔ وکلاء برادری  کے لیے ملک غلام محی الدین کے خدمات کسی سے ڈھکی  چپی نہیں ہے ۔ انہوں  نے ہمیشہ  وکلاء کے فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔اپنے ایک اخباری بیان  میں انہوں نے کہا کہ ائی ایل ایم اور مسلم لائرز فورم سمیت دیگر اتحادی بھر پور مہم چلا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ غلام محی الدین سمیت پینل میں نامزد دیگر امیدواروں وکلاء برادری  کے لیے بہت سے خدمات ہیں  انہوں  نے کہا  پینل کامیابی کے بعد وکلاء برادری کے سمائل حل کرنے کے لیے ہر فورم  پر اُٹھائیں گے اور خدمت کے لیے تمام وسائل برو کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے دیگر فورمز سے بھی رابطے جاری ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -