معظم بٹ پیپلزلائرزفورم کے بارالیکشن کیلئے صدارتی امیدوارمنتخب

      معظم بٹ پیپلزلائرزفورم کے بارالیکشن کیلئے صدارتی امیدوارمنتخب

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سینئرقانون دان محمدمعظم بٹ پشاورہائیکورٹ بارکی صدارت کے امیدوارقراردیدیئے گئے،ان کی نامزدگی کاباقاعدہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین خان نے پشاورہائیکورٹ بارروم میں منعقدہ تقریب میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صوبائی صدرنجم الدین خان کاکہناتھاکہ محمدمعظم بٹ پیپلزپارٹی کی تاریخ سے اچھی طرح واقف ہیں ان کے ہائیکورٹ بارکے صدرمنتخب ہونے پروہ اس پوزیشن میں ہونگے کہ وہ سینئراورنوجوان وکلاء کی خدمات اوربارکی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائینگے،ان کی خواہش ہیں کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پشاورآکرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن سے خطاب کریں،انہوں نے کہاکہ تمام آرگنائزیشن اپنے اپنے اضلاع میں محمدمعظم بٹ کومکمل سپورٹ کرینگی،محمدمعظم بٹ کی پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت پرانہوں نے خوشی کااظہارکیاجبکہ اجتماع میں موجودوکلاء نے بھی انہیں پارٹی میں بھرپوراندازمیں خوش آمدیدکہا،پیپلزلائرزفورم کے صوبائی صدرگلاب شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ معظم بٹ نے ہمیشہ غریب اورکمزور طبقہ کیلئے آوازاٹھائی ہے وہ ہمیشہ ایک اچھے رفیق ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اپنے رفقاء کابھرپورساتھ دیاہے،محمدمعظم بٹ الیکشن کیلئے بہترین امیدوارہیں مکمل طورپرسپورٹ کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں پیپلزلائرزفورم کومتحرک کیاجائیگااورہم اس الیکشن میں ضرور کامیابی حاصل کرینگے،محمدمعظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں شہداء کی اولاد ہوں اورآج شہیدوں کی جماعت میں شامل ہورہاہے،ذوالفقارعلی بھٹوجنہوں نے پاکستان کے عظیم ترین مقام کاویژن فراہم کیاتھا ملک آج بھی اسی پرعمل پیراہے،نوجوان قیادت صرف اورصرف پیپلزپارٹی کے پاس موجودہے،ہمیں اپنی تمام توانائی نوجوانوں کومضبوط کرنے میں صرف کرنی ہے،محمدمعظم بٹ نے مزیدکہاکہ وہ بارکوساتھ لیکرچلیں گے،باراوربینچ کومکمل طورپرتعاون فراہم کرینگے ان کی توجہ صرف اورصرف معاشی ایجنڈے پرہوگی،نوجوان وکلاء اوران کے بعدآنیوالوں کوبہترین مستقبل فراہم کیاجاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -