اکوڑہ خٹک، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کا ریکارڈ قائم کیا

  اکوڑہ خٹک، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کا ریکارڈ قائم کیا

  

       اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان) تحصیل بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ائی نے دھندلی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔39 ہزار ووٹ سے راتوں رات 49 ہزار ووٹ بنا ڈالے۔دودھ کا دودھ پانی ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔پی ٹی ائی نے خد تسلیم کر لیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کو پی ٹی ائی پر ثبوت حاصل ہو چکی ہے جس کا اعترام ابیٹ آباد میں کر چکے ہیں۔اعجاز الحق خٹک کا جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کے موقع پر جمعیت علماء اسلام ف جنرل سیکرٹری مفتی حکم اللہ کاعوام سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک نیو گلبہار میں اعجاز الحق خٹک کے حجرے میں جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کے سلسلے میں جلسے کا احتمام کیا گیا تھا جس میں اکوڑہ خٹک کے سابقہ ناظمین ضلع نوشہرہ جمعیت علماء اسلام ف کے قائدین اور کیثر تعداد میں شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  جمعیت علماء اسلام ف جنرل سیکرٹری مفتی حکم اللہ نے کہا کہ پی ٹی ائی نے غریب عوام کی قمر توڑ دی ہے تبدیلی کا دعوہ کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی کے نہ رکونے والے سیلاب میں دھکیل دیا ہے۔جمعت علماء اسلام صوبے میں بلدیاتی انتیمابات میں بڑی ضماعت اُبر کر ائی ہے جس کا اعتراف خود انہیں نے ابیٹ آبا د میں کیا انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات ضلع نوشہرہ میں تحصیل بلدیاتی انتخابات میں دھندلی کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جمعیت اسلام ف نے 42 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ پی ٹی ائی نے 39 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے پرویز خٹک رات گئے ار۔او کے  آفس میں بیٹھے رہے اور پی ٹی ائی کے حاصل کردہ ووٹ راتوں رات 39 ہزار سے 49 ہزار میں تبدیل ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جب تک دودھ کا دودھ پانی کا پانی کا ہو گا جمعیت علماء اسلام ف حلف لینے نہیں دینگیاور احتجاج جاری رکھے گی۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے بڑے سیاستدان ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ائندہ حکومت جمعیت علماء اسلام ف کی ہوگئی۔بعداز اعجاز الحق خٹک کو جمعیت علماء اسلام کی کیپ پہنائی گئی او ر اعجا ز الحق خٹک میں جعمیت علماء اسلام ف میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -