بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوابورڈآف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈکے وائس چیئرمین سیدمحمود کی زیرصدارت ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون رسالپورکے صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق مثبت بات چیت کی گئی اجلاس میں زمینی راستے سے افغانستان اور کاروں کی برآمدات پر زیرو ریٹنگ کی سہولت پر پابندی، وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں منظور کئے گئے فنانس بل میں ای پی زیڈ کیلئے درآمدات پر سیلز ٹیکس عائد کرنا، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی،،ای پی زیڈمیں سرکاری بنک کی عدم موجودگی اور زون کے احاطے میں اے این ایف معائنہ ٹیم کی دستیابی پرتبادلہ خیال ہوا آخر میں حکومتی نمائندوں نے تمام انڈسٹریلسٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ساتھ ہی کسٹم کے نمائندے نے VBook سے متعلق تمام انڈسٹریلسٹ کو ٹریننگ دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -