دہشتگردی و خطرات، ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے: فائق شاہ 

  دہشتگردی و خطرات، ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے: فائق شاہ 

  

       پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ دہشت گردی اور دوسرے خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ذرائع کا حصول ضروری ہے، دنیا ٹیکنالوجی کے زور پر حکمرانی کرتی ہے مگر ہماری حکومتوں کو ذات سے آگے دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا، آج بیس سال ہو چکے دہشت گردی کے نئے فتنے کا حل نہیں لایا جا سکا، پاک فوج نے جس بے مثال طریقے سے اس پر قابو پایا تھا سیاستدان آپس کی لڑائی کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے اندر جذبہ حب الوطنی بیدار کیا جائے اور جدید خطوط پر تربیت دی جائے تاکہ اس فتنے کا مقابلہ کیا جا سکے، انصاف اور جدید ذرائع ضروری ہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ پاکستان جس خطے میں واقع ہے، اس کے بے شمار دشمن ہیں جن کا مقابلہ باصلاحیت نوجوان کر سکتے ہیں جس کیلئے ایک جامع لائحہ عمل دیا جائے تمام شہروں اور اہم مقامات پر انٹیلی جنس نیٹ ورک بنایا جائے تاکہ اس طرح کے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے، امن چھن گیا تو ہم بیس سال پیچھے کھڑے ھو ں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -