باجوڑ میں بچے کو پولیو کے قطرے  پلا کر مہم کا افتتاح کردیا گیا 

     باجوڑ میں بچے کو پولیو کے قطرے  پلا کر مہم کا افتتاح کردیا گیا 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمنداور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سہیل عزیز نے ڈپٹی کمشنر آفس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع باجوڑ میں 24 جنوری 2022  سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ممتاز اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمندنے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے تقریباً 2 لاکھ 43 ہزار832 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے پولیو سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمند نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور گھرگھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -