30ریونیو اہلکاروں کی ترقی کے احکامات‘ اعلامیہ جاری 

  30ریونیو اہلکاروں کی ترقی کے احکامات‘ اعلامیہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفرعلی شاہ  کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات 30 ریونیو اہلکاروں کی ترقی کے احکامات جاری کردئیے۔  ترجمان محکمہ مال کے مطابق ایم بی آر سید ظفر علی شاہ کی سربراہی میں ڈی پی سی نے 14 قانونگو کو نائب تحصیلدار،4 ہیڈ رجسٹری محرر کوسب رجسٹرار، 6نائب تحصیلدار کو تحصیلدار،2 اسٹنٹ کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پرترقی دیتے ہوئے چار قانونگو کو ریگولر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ترقی پانے والوں میں محمد سلیم احمد،اشفاق خان،حبیب الحمان، محمد خان، تحسین اللہ،زر علی، محمد غفران،ملک ساجد خان، محمد اختر،سید جوہرعلی،محمد دانیال علی،فضل ہادی،سید علی افسر،سیف الملوک، تاج نبی، مشرف خان،حنیف اللہ،حبیب جان، طیب اللہ،محمد یعقوب اور دیگر شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق تمام ترقی پانے والے ریونیو اہلکاروں کی خدمات مختلف کمشنروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔