پسکو ملازمین کے حقوق کا حصول اولین ترجیح،اعجاز الرحمان
چکدرہ(تحصیل رپورٹر) ملازمین کو ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھاینگے ادارے کی ترقی اور ملازمین کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرینگے اعجاز الرحمن چیرمین۔ پیسکو ہائیڈروالیکڑورکرز یونین خیبر پختون خوا گوہر تاج گروپ نے سب ڈویژن چکدرہ کے لئے کابینہ کا اعلان کردیا اعجاز الرحمن چیرمین،رحمن اللہ جنرل سیکرٹری منتخب۔تفصیلات کے مطابق پیسکوہائیڈروالیکٹرورکرز یونین خیبر پختون خوا ہ گوہر تاج گروپ نے سب ڈویژن چکدرہ کے لئے کابینہ کا اعلان کردیا جس میں اعجاز الرحمن چیرمین،اصغر خان وائس چیرمین،شاہد نواز ڈپٹی چیرمین،رحمن اللہ جنرل سیکرٹری،اعظم خان جائنٹ سیکرٹری،تحسین اللہ ڈپٹی سیکرٹری اور نجاد خان سینئر وائس چیرمین منتخب کرلیا مرکزی صدر گوہر تاج نے کابینہ کو ہدایت کی بلا امتیاز ملازمین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں