نوشہرہ، رہزنوں اور چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس کی راہزنوں اور چوروں ڈاکوں کے خلاف کریک ڈاون۔پبی اور رسالپور میں سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار۔چوری کیاہوا سامان برآمد۔ملاکنڈ سے نکاح پر نکاح کرنے اور سابق شوہر کے گھر سے پانچ تولہ طلائی زیورات اور رقم لوٹنے کے مختلف مقدمات میں مطلوب خوبرو دوشیزہ آکوڑہ خٹک سے گرفتار عدالت کے حکم پر دارلامان منتقل کردیاگیا۔عدالتی حکم کے مطابق رقم اور پانچ تولہ طلائی زیورات ملاکنڈ پولیس کے حوالے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمرخان نے ہمارے نمائندہ سید ندیم مشوانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف ہرتھانہ کی سطح پر بڑے اپریشن کررہی ہے جس میں خاطر خواہ نتایج برآمد ہورہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے مطابق ملاکنڈ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب خوبرو دوشیزہ مسمار کو پولیس نے آکوڑہ خٹک سے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا پانچ تولہ طلائی زیورات اور رقم بھی برآمد کرلی۔دوسری کاروائی پبی کے علاقے میں کی گئی جہان پر پیر وقاص ساکن پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو دوکان کو تالے لگا کر گھر چلا گیا۔صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے 18 ہزار نقد رقم چوری کرلیے گئے۔پولیس نے جدید ٹیکنکل پیشہ وارانہ تفتیش کرتے ہوئے ملزمان عادل عرف اسامہ اور حاجی محمد کو گرفتار کر لیا گیاابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔تیسری کامیاب کوئی رسالپور کے علاقے میں پولیس نے کی جس میں ڈھیری کورونہ میں جامع مسجد اور مدرسہ سے پنکھے چوری ہو رہے ہیں جبکہ اس دفعہ ایگزاسٹ فین کیساتھ 02 عدد بیٹریاں بھی نامعلوم چور نے چوری کر لی ہے۔پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم سلیمان ولس فرمان ساکن ڈھیری کورونہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔جبکہ ملزم مدرسے کا سابقہ طالب علم بھی رہ چکا ہے۔مزید تفتیش جاری ہیں۔