زونگ فور جی اوڈی ایچ اے ملتان کے ما بین باہمی شرا کت داری 

زونگ فور جی اوڈی ایچ اے ملتان کے ما بین باہمی شرا کت داری 

  

لاہور (پ ر) پاکستان میں سیلولر اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے ممتاز ادارے زونگ فور جی نے ڈیفنس ہا وسنگ اتھارٹی ملتان کے ساتھ باہمی شراکت داری کامعائدہ طیپا گیا ہے۔ اس پارٹنر شپ کے تحت زونگ فور جی ڈی ای ایملتان میں اپنی جدت سیبھرپور ڈیجییٹل سروسز کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ اپنی جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی اور بہترین سروسز کے ساتھ زونگ فور جی جدید اور ترقی یافتہ رہائشی کمونیٹیز کے لیے رابطہ کاری کے لیے منفرد کمیونیکشن سلوشنزکی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور ڈی ایچ اے ملتان کے ساتھ یہ باہمی اشتراک بھی انہی کاوشوں کا تسلسل ہے۔ دس ہزار ایکڑ رقبے پرمحیط یہ منفرد رہائشی منصوبہ جنوبی پنجاب کے باسیوں کے لیے مستقبل میں تعلیم، ثقافت، کھیل اور جدید رہائشی سہولیات کے لیے اہم مرکز بنے گا۔ ڈی ایچ اے ملتان کے ساتھ باہمی اشتراک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زونگ فور جی کیجنرل مینجر کمرشل رضوان احمد صدیقی نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس پارٹنر شپ کو اہم سنگ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے پاکستان کے ہاوسنگ سیکٹر میں ایک بڑے برانڈ کی حیثیت کا حامل ادارہ ہے جو اپنے رہائشیوں کو جدید ترین شہری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

 رضوان قریشی نے مزید کہا کہ زونگ فور جی ڈی ایچ اے ملتان کے رہائشیوں کی کمونیکشن ضروریات پوری کرنے کے لیے بہترین ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی ایچ اے ملتان کیپراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد شعیب انور کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلیکام سروس پرووائیڈر زونگ فور جی کے ساتھ یہ پارٹنر شپ ڈی ایچ ایملتان جیسے بڑے پراجیکٹ کی تکمیل میں نہایت خوش آئند اضافہ ثابت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس باہمی شراکت داری کے تحت ہم اپے رہائشیوں کو جدید ترین ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی یقینی بنا سکیں گے۔ زونگ فور جی ملک بھر میں کارپوریٹ کلائنٹس کو ڈیجیٹل انوائرنمنٹ کی فراہمی اور انکے روزمرہ کیکمیونیکشن سے متعلقہ  مسائل کے حل  کے لیے براہ راست سروسز فراہم کر رہا ہے۔  زونگ پاکستان میں بزنس ایکو سسٹم می مزید بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ زونگ کے منفرد بزنس سلوشنز اس ضمن میں انتہائی کار گر ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -