انجینئرز ٹاؤن سوسائٹی الیکشن،شہباز کھوکھر جیت کیلئے پر عزم

  انجینئرز ٹاؤن سوسائٹی الیکشن،شہباز کھوکھر جیت کیلئے پر عزم

  

لاہور (پ ر) اُمیدوار برائے صدر انجینئرز ٹاؤن سوسائٹی ملک شہباز علی کھوکھر نے کہا کہ3 سالہ کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن لڑ رہا ہوں، سوسائٹی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور سوسائٹی کو مثالی بنایاہمارے کئے ہوئے کام ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ملک شہباز علی کھوکھر نے اپنے جار ی بیان میں کہا کہ پراپرٹی یاسوسائٹی میں ڈویلپر کا کام نہیں کرتے مخالفین پراپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ خود بھی سوسائٹی ممبر نہیں ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ اور زمیندارہ سے منسلک ہوں کبھی بھی سوسائٹی میں پراپرٹی کی خریدو فروخت کا کا م نہیں کیا۔مخالفین کارکردگی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور منفی ہتھ کنڈوں پر اتر آئے ہیں ملک شہباز علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوسائٹی ممبران اور رہائشیوں نے کارکردگی کی بنیاد مجھے دوبارہ صدر نامزد کیا ہے، آئندہ صدر منتخب ہو کرسوسائٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے ممبران و رہائشیوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائینگے۔

مزید :

کامرس -