دہشتگرد قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائینگے 

دہشتگرد قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائینگے 

  

رحیم یار خان،میلسی(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)حکومتی ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ دہشتگردقوم کاعزم متزلزل نہیں کرسکتے۔لاہوردھماکے کے ذمہ داروں کوکٹہرے میں لائینگے۔ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے انارکلی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے کہاکہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکوٰۃ چوہدری محمد شفیق اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے انار کلی پان مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی، 1122، سیف سٹیز اتھارٹی، پولیس سمیت تمام تحقیقاتی ایجنسیاں اس دردناک واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہیں۔حکومت ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سانحہ انارکلی قابل مذمت ہے۔ امن کے لیے پاک فوج کے ہزاروں نوجوان جان کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ اس کے دوبارہ خطرات منڈلا رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے   اس سانحے کا نوٹس لے لیا ہے اور سارے امن دشمن کیفر کردار تک پہنچیں  گے۔

حکومت ا رکان اسمبلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -