لاہوردھماکہ:خان پو رکے نوجوان کی تدفین،فضاسوگوار  

لاہوردھماکہ:خان پو رکے نوجوان کی تدفین،فضاسوگوار  

  

رحیم یارخان،خان پور(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)انار کلی بازار لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے خان پور کے رہائشی 15 سالہ (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

یاسر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نوجوان کا تعلق خان پور کے نواحی علاقہ چک 21 پی سے ہے۔نوجوان کے والد اللہ دتہ نے بتایا کہ یاسر لاہور میں ہینڈ بیگ بنانے کا کام کرتا تھا اور اس کے ساتھ اسی علاقے کے 2 درجن سے زائد افراد اس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔دھماکہ کے وقت وہ کھانے پینے کی اشیا لینے گیا تھا۔دہشتگردی کی نذرہوگیا۔میت گھر پہنچی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔فضاسوگوارہوگئی۔میت گھرپہنچنے پرہر آنکھ اشکبار تھی۔ یاسر کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ  آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تدفین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -