پنجاب بھر کے 2000 سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے 2000 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ،پہلے مرحلے میں 20 اضلاع کے 100، 100 سکولوں میں سولر پینل نصب ہونگے، منصوبہ سے بجلی کے بلوں میں لاکھوں روپے بچت ہو گی۔ سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
کرنے کے منصوبہ کا آغاز کردیا گیا۔تفضیلا ت کے مطا بق پنجاب بھر کے 2000 سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 20 اضلاع کے سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ہر ضلع میں 100 سکولوں میں سولر پینل لگائیں جائیں گے۔سکول ایجوکیشن نے ہیڈز کو سولر پینلز کیلئے اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سکول ایجوکیشن کیمطابق سکولوں میں سولر پینل لگانے کا کام 31 مئی 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔سکول سربراہان کیلئے لاکھوں روپے بجلی کے ماہانہ بل ادا کرنا مشکل ہے۔ سولر پینل لگانے سے سکول سربراہان کی بجلی کے بلوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
سکولز