انسداد دہشتگردی عدالت نے پریانتھا قتل کے پہلے ملزم کو سزا سنادی  

انسداد دہشتگردی عدالت نے پریانتھا قتل کے پہلے ملزم کو سزا سنادی  

  

 گوجرانوالا(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی۔ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کی تھی۔ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم  بھی کرلیا۔جج نے ملزم کو 1سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔عدنان نے واقعہ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا۔ اس پر ملزم کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سری لنکن قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -