ریونیومقدمات کی سماعت، کمشنرآفس بہاولپورمیں سنٹرقائم 

ریونیومقدمات کی سماعت، کمشنرآفس بہاولپورمیں سنٹرقائم 

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت عوام الناس کی سہولت کیلئے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دائر مقدمات کی بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کیلئے کمشنر آفس میں علیحدہ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔بورڈ آف ریونیو میں عوامی اصلاحات کی بدولت ریونیو مقدمات (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کی سماعت و فیصلہ میں تیزی آئی ہے اور کمشنر آفس میں ریونیو مقدمات دائر کرنے کی سہولت کیساتھ ساتھ مقدمات کی بذریعہ ویڈیو لنک ریموٹ ہیئرنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کی بدولت سائلین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے موثر نگرانی سے بروقت فیصلہ جات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی بدولت زیر التواء مقدمات میں 46فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔دریں اثناکمشنر بہاول پور کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں گورنمنٹ محصولات، شوگر کین کرشنگ، یوریا کھاد کی فراہمی، انسداد سموگ،احساس راشن رعایت پروگرام، سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی، کورونا ویکسینیشن مہم، پرائس کنٹرول، ترقیاتی منصوبہ جات بارے اعلیٰ سطحی طویل جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اہداف بروقت مکمل کئے جائیں اور محکمہ صحت کی ویکسینیشن کے لئے تمام مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کے سدباب کے لئے ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی جائے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام الناس کو آگاہی دی جائے کہ ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ریونیو اہداف کی تکمیل، ترقیاتی منصوبہ جات، سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایات کے حل اور دیگر تمام اہداف کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ ترقی کے ثمرات سے عوام بہرہ مند ہوں۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں مہتاب وسیم اظہر، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم،ایڈیشنل کمشنر ریونیو مہر خالد محمود، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

سنٹرقائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -