لاہور دھما کہ،دہشت گردوں  سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں 

 لاہور دھما کہ،دہشت گردوں  سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں 

  

ملتان(نیٹ نیوز)لاہور کے انار کلی بازار میں  دھماکے کے لیے آنے والے دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے لیے 2 سہولت کار اور ایک دہشت گرد انار کلی بازار (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ ایک دہشت گرد پان گلی سے آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ کی طرف فرار ہو گیا جبکہ دہشت گرد کو لانے والے سہولت کار بھی فرار ہو گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

تفصیلات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -