ایڈیشنل آئی جی سے وہاڑی سے تبدیل  ڈی پی اوامیرعبداللہ نیازی کی ملاقات 

ایڈیشنل آئی جی سے وہاڑی سے تبدیل  ڈی پی اوامیرعبداللہ نیازی کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (خصو صی  رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان اور ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض سے ملتان ریجن کے ضلع وہاڑی سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی نے الوداعی ملاقات کی۔ اس (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
موقع پر  ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ نیازی کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا وہ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ایک قابل پولیس آفیسر ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ عرصہ تعیناتی کے دوران لوگوں کی خدمت کا عمل ہی افسر کی عزت و توقیر کا باعث ہے۔اس موقع پر تبدیل ہونے والے آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں تعیناتی کے دوران وہاڑی ضلع کے باسیوں کا اعتماد و تعاون مثالی رہا جس کی بدولت جرائم کی شرح کم رکھنے میں مدد ملی  لوگوں کی خدمت کے یہ خوبصورت یاد گار لمحات ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔اس موقع پر امیر عبداللہ خان نیازی کو یاد گاری شیلڈ دی گئی۔تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب پولیس قمر الزمان چودھری، سی پی او خرم شہزاد حیدر،اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب پولیس آفس عمران شوکت بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی کا تبادلہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے بطور اے آئی جی ڈسپلن سی سی پی او افس لاہور کر دیا ہے۔
ملاقات