ہیروئن سمگل کرتے ایئرپورٹ سے گرفتارملزم کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ
ملتان (خصو صی رپورٹر)ائیرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزم دلدار علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک روز قبل مسافر کے سامان سے تلاشی (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
کے دوران ہیروئن برآمد کی تھی۔ملزم دیدار علی نجی ائیرلائن سے بحرین جا رہا تھا۔ برآمد شدہ ہیروئن ڈیڑھ کلوگرام سے زائد ہے گرفتار ملزم کا تعلق شیخوپورہ سے بتایا جاتا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی نہ ہونے کی وجہ سے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
جوڈیشل ریمانڈ