22ملین سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیگی،فیصل سلطان 

 22ملین سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیگی،فیصل سلطان 

  

 لاہور(آئی این پی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ملک سے پولیو کے خاتمے کا سنہری موقع ہے، انسداد پولیو مہم میں 22ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی، انسداد پولیو ٹیم کا خیر مقدم کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، صحت کارڈ کے بڑے اقدام اور اثرات آہستہ آہستہ نظر آنا شروع(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 ہو گئے ہیں،صحت کارڈ کا حامل خاندان ایک سال میں 10لاکھ روپے کا علاج کر ا سکتا ہے۔ لاہور میں انسداد پولیو مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ہمارے پاس ملک سے پولیو کے خاتمے کا سنہری موقع ہے، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس وقت ہم کورونا کی پانچویں لہر سے گزر رہے ہیں، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں صحت کارڈ کی تقسیم کی جار ہی ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ غریب کا بجٹ بیماری کے باعث شدید متاثر ہوتا ہے، پینل پر موجود ہسپتال مقابلے کے باعث بہتر صحت سہولیات فراہم کریں گے، صحت کارڈ رکھنے والے افراد پینل پر موجود ہسپتال سے بلامعاوضہ علاج کرا سکتے ہیں، صحت کارڈ کا حامل خاندان ایک سال میں 10لاکھ روپے کا علاج کر ا سکتا ہے، قومی ادارہ صحت کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -