کچے میں پولیس کاسرچ آپریشن،متعددافرادزیرحراست 

کچے میں پولیس کاسرچ آپریشن،متعددافرادزیرحراست 

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس  نے کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر سرچ آپریشن کیا، متعدد کو حراست میں لے کر  تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرکل صادق آباد پولیس نے ڈی ایس پی محمد زبیر بنگش کی زیر نگرانی ایس ایچ او سیف اللہ خان کورائی، سی آئی اے سرکل اور ایلیٹ ٹیموں پر مشتمل 100 پولیس اہلکاروں جنہیں بکتر بند گاڑی، جدید اسلحہ کی مدد حاصل تھی نے گزشتہ روز علی الصبح نواحی کچہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا،جرائم پیشہ عناصر کے مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

لی گئی اور وہاں مکینوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے  تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کیا جا سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -