مہنگائی کی لہر جاری، آٹا، دال، گوشت، آئل سمیت 24اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 

مہنگائی کی لہر جاری، آٹا، دال، گوشت، آئل سمیت 24اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر)حکومت کے دعووں اور انتظامیہ کی تمام تر کاغذی کارروائیوں کے باوجود عوام کے سر سے مہنگائی کے بادل نہیں چھٹ پا رہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 جنوری 2022 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 36۔19 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 06۔0 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں دال پلیٹ، بیف پلیٹ، کیلا، دال چنا، دال ماش، ماچس، تازہ دودھ، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، سرسوں کا تیل، چاول اری 9/ 6، جلانے والی لکڑی، کوکنگ آئل، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، خشک دودھ، لہسن، دہی، ٹماٹر، انرجی سیور، شرٹنگ، ایل پی جی سلنڈر، چاول باسمتی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ اور برائیلر مرغی، انڈے فارمی، پیاز، آلو، دال مونگ، چینی اور الیکٹرک چارجز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ویجیٹیبل گھی ٹن، سرخ مرچ پسی، چائے کی پتی، ڈبل روٹی، دال مسور، گڑ، کپ چائے، نمک، گھی کھلا، سگریٹ، لان، جارجٹ، زنانہ و مردانہ سینڈلز، پرنٹڈ لان، کلاتھ، گیس چارجز، واشنگ سوپ، صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مہنگائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -