ملک میں کھادکی کمی نہیں،ترسیل کامسئلہ ہے:فخرامام
کبیروالا(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو یوریا مناسب قیمت پر فراہم کیلئے کوشاں ہے،یوریا کھاد کی پیداوار میں کمی نہیں ہے، ترسیل میں مسئلہ ہے،منافع خوروں اور کھاد سٹاک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبیروالا میں پیپلز پارٹی تحصیل کبیروالا اعجاز احمد خان یوسف زئی کی وفات پر ان کے صاحبزادے فہداعجاز خان سے اظہار تعزیت کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں یوریا کی کوئی کمی نہیں،یوریا(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
ہمارے ملک کی ضرورت پورا کرتی ہے، اس سال پیداوار بھی زیادہ ہوئی ہے، گزشتہ برس یوریا 6 ملین ٹن پیداوار تھی،اس سال اس سے بھی تین لاکھ ٹن زیادہ پیداوار ہے،کھاد سے منسلک کمپنیوں کو 210 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ 210 ارب روپے کی گیس پر مینوفیکچر کو سبسڈی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد خان یوسف زئی ایک جرات مند اور کھرے انسان تھے،مرحوم کی جمہوری اقدار کی پاسداری اور سیاسی فکر کے شعور کو بیدار کے حوالے سے سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر تاجر رہنمامنیر احمد خان،رانا ماجد مصطفےٰ،حفیظ سعیدی،راؤ آصف علی سعیدی پھولوں والے،شیخ محمد ارشد،محمدعمران باؤ،رانا عابد مصطفےٰ،عثمان خان،ملک محمد امجداور دیگر بھی موجود تھے۔
فخرامام