حکومت سبزی منڈیوں کے مسائل حل کررہی ہے:خاورشاہ 

حکومت سبزی منڈیوں کے مسائل حل کررہی ہے:خاورشاہ 

  

 کبیروالا(نامہ نگار)قائد سید گروپ وممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت سبزی منڈیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے،سبزی منڈی کبیروالا کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور آڑھتیان کے دیرینہ مطالبات کی روشنی میں ان کو درپیش مسائل جلد حل کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار  انہوں نے سبزی منڈی کبیروالا میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سبزی منڈیوں اور زرعی منڈیوں کی بہتری(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 اور اصلاح کیلئے خصوصی اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سردار احمد حیات خان سیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کبیروالا اپنے دستیاب وسائل کے تحت سبزی منڈی کبیروالا کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ڈی ایس پی کبیروالا ملک راشد تھہیم نے کہا کہ پولیس شہریوں اور تاجروں کی جان ومال کے تحفظ اور قیام امن کے لئے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کبیروالا کے نومنتخب عہدیداران صدر حاجی نذیر احمد امرانہ،نائب صدر شیخ محمد عاصم،جنرل سیکرٹری شیخ سجاد احمد اور فنانس سیکرٹری چوہدری نوید جٹ سے حلف لیااور منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔تقریب کے آخر میں ممبر تحصیل امن کمیٹی علامہ مفتی نصیر الدین رضوی نے دعا کی۔نظامت کے فرائض فرقان شاہ نے نبھائے۔تقریب میں سابق ضلعی پی ٹی آئی ضلع خانیوال مہر عمران پرویز دھول،مفتی نصیر الدین رضوی،شیخ راشد ندیم،ملک فاروق احمد،چوہدری محمد قاسم ارائیں،ملک توفیق احمد،حاجی عبدالقیوم قریشی،حاجی محمد زبیر قریشی،چوہدری سعید اقبال گل،سردار اسلم حیات سیال خان،ذوالقرنین حیدر قریشی،چوہدری محمد افضل منظور،شیخ طاہر رسول،مہر مزمل علی چدھرڑ،اے ڈی کلیم خان بھٹہ،رانا ظفر اقبال اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

خاورشاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -