کیوایم سی: جنوبی پنجاب کی جدید سی ٹی سکین،سیمولیٹرمشین نصب 

کیوایم سی: جنوبی پنجاب کی جدید سی ٹی سکین،سیمولیٹرمشین نصب 

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر نیاز مقصود نے سربراہ نیورو سرجری وارڈ پروفیسر ار شد چودھری اور سابق سربراہ نیوروسرجری وارڈ ڈاکٹر محمد یٰسین کے ہمراہ 14کروڑ روپے کی مالیت سے تنصیب ہونے والی جدید سی ٹی سکین مشین اور ایک کروڑ روپے کی لاگت کے جدید سیمولیٹر مشین کی تنصیب کے موقع پر کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 اور انسانیت کی خدمت کرنا پیشہ پیغمبری ہے۔ جدید سٹی سکین مشین کی تنصیب سے دوران سرجری سی ٹی سکین کیا جا سکے گا اور سرجری کی کہاں ضرورت ہے یا نہیں اس کا بھی بہتر انداز میں تعین کیا جا سکے گا جس سے مریضوں کا بہترین انداز میں علاج معالجہ ممکن ہو گا۔جنوبی پنجاب میں نیورو سرجری آپریشن تھیٹر میں تنصیب ہونے والی یہ پہلی جدید مشین ہے جس پر ڈاکٹر ارشد چوھدری اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب سے خطاب میں سربراہ نیورو سرجری وارڈ پروفیسر ڈاکٹر ارشد چودھری نے کہا کہ جدید سی ٹی سکین مشین کی تنصیب میں ہمارے ادارے کے سربراہ پروفیسر نیاز مقصود اور حکومت کا ہر ممکن تعاون حاصل رہا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سائنو لیٹر مشین نے بغیر مریض کے تخلیلاتی طور پر مریضوں کا آپریشن کیا جا سکتا ہے اور جب وہ آپریشن کرائی ٹیریا پر پورے آئیں گے تب انہیں مریضوں کی سرجری کی اجازت دی جائیگی۔ تقریب سے خطاب میں معروف نیورو سرجن اور سابق سربراہ نیورو سرجری وارڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین نے کہا کہ سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیے میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ جنوبی پنجاب میں نیورو سرجری شعبہ کی ترقی اور بہتری کا سفر شروع کیا اور نیورو سرجری آپریشن تھیٹر کو جنوبی پنجاب کا بہترین آپریشن تھیٹر بنانے میں عملی کاوشیں کیں۔تقریب میں پروفیسر سہیل چودھری‘ پروفیسر امیر احمد ملک‘ پروفیسر صادق ملک‘ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد سمیجہ‘ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین‘اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل علی‘ ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر تنویر شاہ‘ اے ایم ایس ڈاکٹر خلیل‘ اے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز رسول‘ ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر عامر بخاری‘ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احسن بخاری‘ ڈاکٹر اسد کامران‘ ڈاکٹر فیروز نواز‘ ڈاکٹر محمد سجاد‘ ڈاکٹر ذوالقرنین‘ ڈاکٹر واصف رضوان ملک‘ ڈاکٹر شمیم اختر‘ ڈاکٹر امین عباسی‘ ڈاکٹر غلام مصطفی‘ ڈاکٹر عمران‘ ڈاکٹر سجاد دستی‘ ڈاکٹر اویس‘ ڈاکٹر خضر‘ ڈاکٹر ذیشان‘ ڈاکٹر ثاقب‘ڈاکٹر ندا یٰسین‘ ڈاکٹر شعیب‘ ڈاکٹر عبدالودود‘ ڈاکٹر مدیحہ‘ڈاکٹر علاؤ الدین‘ ڈاکٹر فرح‘ ڈاکٹر فخر‘ ڈاکٹر مہر شہزاد‘ ڈاکٹر عطاء اللہ‘ ڈاکٹر شہریار‘ ڈاکٹر اسجد‘ڈاکٹر نعمان نے شرکت کی۔ 

مشین نصب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -