کوٹ ادوکوالیکشن سے قبل ضلع بنائینگے:شبیرعلی قریشی 

کوٹ ادوکوالیکشن سے قبل ضلع بنائینگے:شبیرعلی قریشی 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت خراب معیشت کے باوجود مہنگائی کو کنٹرول کررہی ہے۔ منشور میں شامل 4 وعدوں میں سے 3وعدے یونیورسٹی،مدر چائلڈ اسپتال اور چوک سرورشہید تحصیل مکمل کرد ئیے ہیں جبکہ کوٹ ادو ضلع بھی  الیکشن سے پہلے بن جائے گا،حلقہ میں 2ارب سے زائد کی لاگت سے سڑکوں سمیت سوئی گیس کے15منصوبے مکمل کردیئے گئے،ٹریفک کے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 بہا ؤکیلئے بائی پاس بھی بنائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کوٹ ادو میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر صدر پریس کلب حاجی محمد سلیم ریاض،جنرل سیکرٹری آصف شہزاد خان،سابق صدور شیخ محمد عثمان،حاجی بابر عزیز چوہدری،رائے عابد پرہاڑ،محمد ظہرفاروق، چوہدری نعیم جاوید،طارق روحانی،ابولکلام سمیت دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہاکہ دائرہ دین پناہ  ہسپتال کوساڑھے 9کروڑ کی لاگت سے تحصیل کا درجہ جبکہ احسان پور میں کالج بنایا جائے گاجبکہ کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کی کچھ اراضی واگزار کرالی گئی ہے اور مزید اراضی پر قابضین نے سٹے آرڈرلیا ہوا ہے جلد ہی اس رکاوٹ کو ختم کرانے کے بعد یونیورسٹی کی تعمیر شروع کردی جائے گی تاہم  گورنمنٹ ڈگری کالج میں یونیورسٹی کی کلاسز کا اجرا کرایا جا رہا ہے،چوک سرور شہید تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنرکی تعیناتی کی منظوری ہو گئی ہے جہاں جلد ہی اسسٹنٹ کمشنر بیٹھ جائے گا جبکہ عدالتیں بھی جلد کام شروع کردیں گی،انہوں کہا کہ حلقہ بھر میں ایک ارب15کروڑ کی کارپٹ سڑکات مکمل ہوچکی ہیں جبکہ65کروڑ کی مزید سڑکات کیلئے فنڈز منظور ہوچکا ہے جبکہ حلقہ بھر میں سوئی گیس کے کل 15منصوبوں میں سے11منصوبیمکمل ہیں 4منصوبوں پر کام تیزی سیجاری ہے،انہوں نے کہا کہ شہر سے بے ہنگم ٹریفک کو ختم کرنے کیلئے کیپکو کے قریب سے بائی پاس بھی تعمیر کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کو فعال کرنے کیلئے تمام رکاوٹیں ختم کراکے کارڈیک کی تمام مشینری لائی جائے گی۔

شبیرقریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -