لیاقت پور: امن وامان خراب،شہری سڑکوں پرنکل آئے 

لیاقت پور: امن وامان خراب،شہری سڑکوں پرنکل آئے 

  

   لیاقت پور(نمائندہ خصوصی) امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔اڈا اختر نگر (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گزشتہ روز دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے ایک طالب علم بال بال بچا تھا مگر تاحال ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا پولیس تھانہ تبسم شہید کی لاپروا ئی کے خلاف علاقہ مکینوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلائے مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس نے تا حال کوئی گرفتاری نہیں کی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گزشتہ روز کی  واردات میں ملوث تمام لوگوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ڈی ایس پی افس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

شہری سڑکوں پر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -