وفاقی انشورنس محتسب کاپاکستان  پوسٹ سے ڈاک کی ترسیل کامعاہدہ  

وفاقی انشورنس محتسب کاپاکستان  پوسٹ سے ڈاک کی ترسیل کامعاہدہ  

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں کی پاکستان پوسٹ کے وسیع نیٹ ورک کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہ ہے۔ پاکستان پوسٹ کی جداگانہ حیثیت اور وفاقی کیبنٹ کی ہدایات کے مطابق پاکستان پوسٹ سے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 معاہدہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کے انشورنس کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان پوسٹ اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ آئی جی پنجاب و ایڈوائزر وفاقی انشورنس محتسب ملتان ریجن محمد اعظم جو ئیہ نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ ڈاک کی ترسیل کے معاہدہ کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر پاکستان پوسٹ ملتان جی پی او کی مارکیٹنگ ٹیم کے اراکین شاہد یوسف، شاہد ملک،محمد جھانزیب اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس نے وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ریجنل آفس وفاقی انشورنس محتسب ملتان کے معاہدہ پر دستخط کیے۔   

معاہدہ   

مزید :

ملتان صفحہ آخر -