پی ایس ایل7،شیل پاکستان کا ملتان سلطان کی ٹیم  سپانسر کرنیکا اعلان

  پی ایس ایل7،شیل پاکستان کا ملتان سلطان کی ٹیم  سپانسر کرنیکا اعلان

  

ملتان(پ ر) شیل پاکستان ’ملتان 

(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

سلطانز‘ کے ممتاز اسپانسرز میں سے ایک ہے جودفاعی چیمپئنز اور گزشتہ کئی سیزنز کے دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل)میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا سیزن 27 جنوری 2022ء سے شروع ہو گا جبکہ فائنل 27 فروری، 2022ء کو کھیلا جائے گا۔  ملتان سلطانز سنہ 2021ء کی پی ایس ایل چیمپئنز شپ کی فاتح ٹیم ہے۔ اس نے یہ لیگ مثالی وکٹ کیپر اوربلے باز،محمد رضوان کی شاندار کپتانی میں جیتا تھا جنھیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے’کرکٹر آف دی ایئر‘بھی قرار دیا گیا ہے۔ رضوان نے حال ہی میں یونائٹیڈ عرب امارت میں منعقدہ آئی سی سی T20 ورلڈکپ 2021ء میں شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معمولی  اننگز کھیلیں تھیں اور ہائی اسکور کیا تھا۔ دفاعی چیمپئنز ملتان سلطانز کی اسپانسرشپ کی صورت میں پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں  کے بارے میں شیل پاکستان کے کنٹری چیئر، وقار صدیقی نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”ہمیں ملتان سلطانز کی مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور جنون پر زبردست اعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید ٹورنامنٹس میں بھی اپنی فتح کا سفر جاری رکھیں گے۔شیل پاکستان صحت بخش سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔“  وقار صدیقی نے مزید کہا:”اس مقابلے میں اسپانسرشپ کا مقصد صارفین کو کچھ جوش دلانے والی تفریح فراہم کرنا ہے۔ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور اِس سے پوری طرح لطف اندوز ہوتی ہے، خاص طور پر جب عالمی معیار کے کھلاڑی ملتان سلطانز کی جانب سے کھیل رہے ہوں اور اسے ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں ایک طاقتور حریف بنا رہے ہوں۔“ شیل پاکستان کے ساتھ اس کامیاب تعاون پر ملتان سلطانز ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا:”ہم شیل کے ساتھ اس شراکت پرپرجوش ہیں جو ہماری تیاریوں میں مزیدتقویت فراہم کرے گی کیوں کہ ہمارا مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بننا ہے جس نے دوبارہ اپنا اعزاز جیتا ہے۔یہ اسپانسرشپ ملتان سلطانز کے برانڈ میں مزید ویلیو کا اضافہ کرے گی اور ہمیں توقع ہے کہ ہم کرکٹ کے لاکھوں شائقین کو زبردست تفریح فراہم کریں گے۔“ ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر، سید حیدر اظہر نے اپنی ٹیم کے کپتان کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا:”ہمیں ایک مرتبہ پھر شیل کا پارٹنر بننے پور خوشی ہے جو اپنی انڈسٹری کا ممتاز برانڈ ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم اس توانائی اور جذبے کو کام میں لائیں گے جس کا مقصد ملتان سلطانز کے لیے ایک  اعزاز حاصل کرنا ہے۔“  پی ایس ایل پاکستان کرکٹ ایک انتہائی کامیاب برانڈکے طور پر سامنے آئی ہے جبکہ ملتان سلطانز،آج،سب سے بڑی فرینچائز ٹیموں میں ایک  ہے اور انتہائی کامیاب کارپوریٹ پارٹنرز کو اپنی جانب راغب کر ر ہی ہے۔ یہ شراکت شیل کے کسٹمرز کو بھی شیل وی پاور کی خریداری پر زبردست پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گی۔شیل وی پاور ایک پریمیم، ہائی اوکٹین ایندھن ہے جو کاروں اور موٹر سائیکلوں کے انجنوں کو ناقابل شکست کارکردگی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -