اعشاریہ تین فیصدکمی، میپکو لائن لاسز 12.6فیصد کی سطح پر
ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو نے مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی کے دوران ڈسٹری بیوشن لائن لاسز میں اعشاریہ 3فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو 5کروڑ94لاکھ یونٹس کی بچت کرکے 97کروڑروپے سے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
زائد رقم کا فائدہ پہنچاہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کامیابی سے جاری آپریشن اور انرجی لاس ریڈکشن (ELR) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کرکے لائن لاسز کی شرح میں کمی کی جارہی ہے جس سے محکمہ کے خزانے کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران میپکو کے لائن لاسز 12.9فیصدتھے جس میں جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران 0.3فیصد کمی کی گئی ہے جس سے لائن لاسز 12.6فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی میں ملتان سرکل نے پروگریسو لائن لاسز کی شرح میں 0.5فیصد، بہاولپور سرکل نے 0.6فیصد، ساہیوال سرکل نے 0.4فیصد، مظفرگڑھ سرکل نے ایک فیصد، بہاولنگر سرکل نے 0.6فیصد اور خانیوال سرکل نے لائن لاسز میں 0.3فیصد کمی کی ہے۔
لائن لاسز