بوریوالہ:منشیات کیس کافیصلہ،ملزم کو7سال قیدوجرمانہ   

بوریوالہ:منشیات کیس کافیصلہ،ملزم کو7سال قیدوجرمانہ   

  

   بوریوالہ(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج فرسٹ محمد یونس عزیز   نے تھانہ فتح شاہ بوریوالہ منشیات کے مشہور مقدمہ میں ملوث ملزم محمد تصور ولد محمد اقبال قوم آرائیں کو جرم ثابت ہونے پرسات 7سال چھ ماہ قید 35ہزار جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ تفصیل کے مطابق گلی نمبر 3صادق ٹاؤن بوریوالہ کے رہائشی  منشیات فروش محمد تصور ولد محمد اقبال آرائیں سے پی آئی لنک نہر پُل چک نمبر 493/E.B تھانہ فتح شاہ پولیس نے جامع تلاشی کے دوران چار عد د پیکٹ چرس  5کلو برآمد کرکے گرفتار کے کرکے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

مقدمہ نمبر 89/20بجرم 9-Cایکٹ 1997کے تحت مورخہ 02-03-2020درج رجسٹر کرکے جیل بھجوا کر چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔  مال مقدمہ کا نمونہ  PFSAلیبارٹری لاہور بھجوا دیا۔ لیبارٹری کی رپورٹ اور گواہان کی شہادت وکیل ِصفائی کی جرح کو مدِنظر رکھتے ہوئے فاضل جج محمد یونس عزیز  نے ملزم کو سات 7سال چھ ماہ قید 35ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ قیدسناکر جیل بھیج دیا۔ 

منشیات کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -