نشتر میں کورونا کامریض دم توڑ گیا، شبہ میں 7زیر علاج 

نشتر میں کورونا کامریض دم توڑ گیا، شبہ میں 7زیر علاج 

  

ملتان،بہاول پور (خصو صی  رپورٹر، بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا میں مبتلا شخص دم توڑ گیا،کورونا میں مبتلا 3 مریض بدستور زیر علاج،اموات کی مجموعی  تعداد 930 ہو گئی ہے ،  شبہ میں 7 مریض زیر علاج ہیں۔تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا ملتان کے رہائشی 70 سالہ شخص نے دم تو(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

ڑ دیا جبکہ کورونا میں مبتلا 03 مریض بدستور زیر علاج ہیں، یوں یکم اپریل 2020  سے 21 جنوری  2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 930 ہو گئی  ہے جبکہ کورونا کے شبہ میں   7 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 8ہزار 938 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 947 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  32 وینٹی لیٹرز میں سے 30 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 58 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  47 خالی ہیں،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل 06 مریضوں  نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی تھی۔دوسری جانب سنٹرل جیل بہاول پور میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے تمام سٹاف اور اسیران کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس کی موجودہ پانچویں لہر میں بڑھتی ہوئی عالمی وبا  کے پیش نظر سنٹرل جیل بہاول پور کے سٹاف اور اندرون جیل مقید اسیران کو بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت 134اسیران کو محکمہ صحت کے تعاون سے بوسٹر ڈوز لگا دی گئی ہے۔

کورونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -