آن لائن فراڈ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دوافرادکوگرفتارکرلیا 

آن لائن فراڈ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دوافرادکوگرفتارکرلیا 

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر)سادہ لوح پاکستانیوں لوٹنے والے شخص کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ٹیم نے گزشتہ روز چکوال میں چھاپہ مار کر عزیز الحسن کو گرفتار کرلیا۔ملزم سادہ لوح لوگوں سے فیس بک پر غیر ملکی ا(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

میر شہری بن کر رابطہ کرتا تھا اور ان کو ڈالرز میں امداد بھجوانے کا جھانسہ دیتا تھا جس کے بعد کسٹم حکام کا نمائندہ بن کر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں ان سے لاکھوں روپے کی رقم وصول کی جاتی تھی۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردئیے۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے فناشنل فراڈ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔زبیر حسن پر سائبر کرائم ونگ ملتان میں مقدمہ درج تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے انٹرنیٹ فراڈ کے ذریعے کسٹم فیس کی مد میں بڑے پیمانے پرگھپلا کیا اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جا ری ہے۔

آن لائن فراڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -