ڈیرہ،تونسہ میں منصوبے جلدمکمل کئے جائیں،حنیف پتافی

  ڈیرہ،تونسہ میں منصوبے جلدمکمل کئے جائیں،حنیف پتافی

  

  ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے آفس کا دورہ کیا اور نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری سے کلین اینڈ گرین پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ لی. مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کلین اینڈ گرین پر فوکس ہے۔ڈیرہ غازی خان شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کیلئے وسائل کا بہتر (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

استعمال کرنا ہوگا۔ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر میں نئے پارکس کے قیام اور موجودہ پارکس کی بہتری، دونوں شہروں کے داخلی و خارجی مقامات پر گیٹس کی تنصیب اوراے ڈی پی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ گرین بیلٹس اور میڈینز کو بہتر کیا جائے غازی پارک، جنرل بس سٹینڈ پارک، خیابان سرور اور ماڈل ٹاؤن کے پارکس، کچہری چوک،چنڑ چوک  اور دیگر چوکوں کو جاذب نظر بنایا جائے۔ ڈیرہ غازی خان شہر میں لیڈیز پارک منصوبہ کے ٹینڈر جلد  جاری کئے جائیں۔محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وہوا میں فیملی پارک اور تونسہ میں نئے پارک پر کام شروع کیا جائے۔انہوں نے پل ڈاٹ چوک مانومنٹ اور دیگر کام فروری کے پہلے ہفتہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔مشیر وزیر اعلی نے طاہر جاوید انصاری سے کہا کہ وہ شہر میں صفائی کے معاملات پر بھی فوکس کریں۔منصوبہ بندی کرکے صفائی کا پلان تیار کرکے عملد کرایا جائے۔ 

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -