ملتان،کوٹ ادومیں وارداتیں،کئی شہری لٹ گئے،ایک زخمی 

ملتان،کوٹ ادومیں وارداتیں،کئی شہری لٹ گئے،ایک زخمی 

  

  ملتان،رحیم یارخان،اوچ شریف،کوٹ ادو (خصو صی  رپورٹر،بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر)ملتان سمیت مختلف شہروں میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 گئے۔ تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں تین  ڈاکوؤں نے آصف سے ستر ہزار روپیے چھین لیے۔سبزی منڈی سے عمان اور حسن آباد خانیوال روڈ سے محمد عامر کی کاریں چوری کر لی گئیں۔مظفر آباد پولیس کے علاقے گلشن شجاعت میں دو ڈاکوؤں نے محمد قاسم سے 15 ہزار روپیے چھین لیے۔محلہ رحیم آباد میں ندیم سے بیس ہزار روپے اور دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں دلشاد سے سات ہزار روپے چھین لیے گئے۔ مظفر آباد پولیس کے علاقے میں شیر شاہ دربار کے قریب تین ڈاکوؤں نے علی سے رکشہ، اڈا بند بوسن کے قریب مصور عباس، مہربان ٹاؤن میں سحر عباس اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں صلاح الدین سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے۔کوٹ ادو کے نواحی علاقہ پتی غلام علی کا رہائشی پراپرٹی ڈیلر غلام قادر پتافی  موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ شیخو شوگر ملز کے قریب کار سوار  نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کی جیب سے نکلی ایک لاکھ30ہزار نکال کر فرار ہوگئے جبکہ موضع عیسن والہ کا رہائشی محمد اختر ماچھی گزشتہ روز گنا کی رقم ایک لاکھ 35 ہزار روپے لے کر گھر جا رہا تھا کہ طارق والی پلی کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس کی رقم چھین لی،مزاحمت پر اس پر فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لیے۔رحیم یارخان میں ڈاکو چھینی گئی گاڑی کار موٹر وے ایم 5پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔موٹر وے پولیس کے افسران نے گاڑی کے اصل مالک ندیم کی موجودگی میں ایس ایچ او فرحان حسین اور اے ایس آئی آمین باجوہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کے حوالے کی گئی۔ ایس پی رانا سرفراز اور بیٹ کمانڈر احسان الحق نے افسران کو شاباش دی۔کیش ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -