پسماندہ علاقوں میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا بھر پور کردار:عون حمیدڈوگر

 پسماندہ علاقوں میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا بھر پور کردار:عون حمیدڈوگر

  

  مظفرگڑھ، خانگڑھ(نیوز رپورٹر، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفر گڑھ کے دفتر میں "علم و ہنر" پراجیکٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی سردار عون حمید ڈوگر پارلیمانی سیکرٹری لٹریسی  پنجاب تھے۔ مختلف شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محکمہ لٹریسی کے کارہائے نمایاں کو سراہا۔ میڈم طاہرہ رفیق ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر  لٹریسی مظفر گڑھ  نے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 علم و ہنر پراجیکٹ کی اہمیت کے بارے شرکا کو آگاہ کیا اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کار کردگی اور مظفر گڑھ کے حوالے سے کامیابیوں کا ذکر کیا اور آنے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانِ خصوصی سردار عون حمید ڈوگر نے  کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر  انسان کیلئے ضروری ہے اور پسماندہ علاقوں میں فروغ علم کیلئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ بھر پور کردار ادا کر رہاہے۔ تقریب کے آخر میں الیکٹریشن ٹریڈ کے طلبہ میں الیکٹریشن ٹولز کٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ 

عون حمیدڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -