ترک صدر رجب طیب اردوان عارضہ قلب میں مبتلا 

    ترک صدر رجب طیب اردوان عارضہ قلب میں مبتلا 

  

 تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے حال ہی میں ایک سینئر  اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات استعمال کی ہیں جو دل کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیر بحث ڈاکٹر پروفیسر یتزاک شاپیرا ہیں جو تل ابیب میں سورسکی میڈیکل سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اسپتال میں میڈیکل ٹور ازم کے نگران ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شاپیرا ایک ماہر امراض قلب ہیں جو متعدد عالمی رہ نماؤں کو طبی مسائل اور علاج کے بارے میں مشورہ دیتے رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے اگر ایردوآن کی ترکی میں اسرائیلی ڈاکٹر سے ملاقات ہو تو یہ حیرت کی بات نہیں ہو گی۔دوسری جانب اسپتال اور اسرائیلی ڈاکٹر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی میں حالیہ مہینوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ صدر، ایردوآن جو اگلے ماہ اپنی 68 ویں سالگرہ منائیں گے، صحت کے مسائل کا شکار ہیں لیکن گذشتہ نومبر میں ترک ایوان صدر نے گردش کرنے والی افواہوں کے جواب میں ترک صدر کے پرسکون انداز میں چلنے کی 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی تھی۔

ترک صدر 

مزید :

صفحہ اول -