کوہ سلیمان کے مستحق لوگوں کیلئے قرض حسنہ پروگرام کافیصلہ 

 کوہ سلیمان کے مستحق لوگوں کیلئے قرض حسنہ پروگرام کافیصلہ 

  

  ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی مقام کھرڑ بزدار میں کھلی کچہری لگائی۔ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔کوہ سلیمان کے مستحق(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 لوگوں کی معاشی ترقی کیلئے قرض حسنہ کا پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں،پچاس،پچاس ہزار روپے کے قرضے دئیے جائیں گے جس کیلئے مستحق خاندانوں کا سروے مکمل کرلیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی 22 اہم سڑکوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پیکیج کے تحت 80 فیصد حکومت اور 20 فیصد کمیونٹی کے شئیر سے عوامی مفاد کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں کیڈٹ کالج طرز کا 400 کنال پر بورڈنگ سکول آف ایکسیلنس بنے گا اور پانچ سو طلباء و طالبات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔کمشنر نے کہا ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ  مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،تونسہ یونیورسٹی،خواتین یونیورسٹی اور دیگر مفاد عامہ کے منصوبے  شروع کئے جارہے ہیں۔بارڈر ملٹری پولیس کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کرایا جائیگا۔پہاڑوں کے سینے چیر کر رابطہ سڑکیں اور جیپ ایبل ٹریکس تعمیر کرکے آبادیوں کو ملایا جارہا ہے۔تونسہ چھپر 105 کلومیٹر روڈ تجارت کے فروغ کیلئے گیٹ وے بنے گا۔فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر دی گئی معیاد کے اندر مکمل کرائیں گے۔بی ایچ یو کھرڑ بزدار کو دس بستر کا حامل ہسپتال بنائیں گے۔کھرڑ بزدار میں نادرا  اور ریسکیو 1122 کی ضرورت ہے جس کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور پہلے مرحلے میں ماہانہ  نادرا موبائل وین  بھیجی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی جلد شروع ہو گی جس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔کمشنر نے معذور بچہ کے علاج اور تشخیص کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے بھی احکامات جاری کئے کمشنر نے پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی مقام کھرڑ بزدار میں کھلی کچہری کے دوران قبائلیوں کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے کمشنر نے سڑکوں،واٹرسپلائی،حفاظتی بند کے منصوبوں کیلئے سروے کے احکامات بھی دیئے۔کمشنر نے کہا کہ محکمے علاقہ اور عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے سفارشات تیار کریں۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے قبائلی رہنما طور خان بزدار نے کھرڑ بزدار میں  کھلی کچہری کے دوران سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھرڑ بزدار میں ریسکیو 1122،علاقہ منجھویل میں آر او پلانٹ،سویل ڈسپنسری کی ضرورت ہے۔رحیم کوٹھی تا کھرڑ بزدار روڈ کو کشادہ،بلوچ لیوی اور بی ایم پی فورس کی نفری بڑھائی جائے۔ بعد ازاں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پنجاب بلوچستان کے سرحدی مقامات کا دورہ کیا اور کھرڑ بزدار میں ترقیاتی منصوبے دیکھے۔

قرض حسنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -