سکیورٹی اداروں نے صوبے میں تخریب  کاری کے خدشات کا اظہار کردیا

سکیورٹی اداروں نے صوبے میں تخریب  کاری کے خدشات کا اظہار کردیا

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)پنجاب اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعدسکیورٹی اداروں نے صوبے میں تخریب کاری کے خدشات کا اظہار کردیا۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو خط ارسال کرکے  انہیں حساس اوراہم مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے واقعات نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور انارکلی بم دھماکے اور اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد سندھ حکومت دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے اہم مقامات پر کچھ دنوں میں تخریب کاری کے واقعات پیش آسکتے ہیں جس کے بعد محکمہ داخلہ نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکو خط ارسال کرکے اس خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرزاپنے علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔اہم اور حساس مقامات پر نفری بڑھاکر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -