وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں کے  باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب  گامزن، بیرسٹر سردار علی رضا دریشک

 وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں کے  باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب  گامزن، ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)سابق ایم پی اے و امیدوار ضلع ناظم راجن پور بیرسٹر سردار علی رضا خان دریشک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کامیاب اور دانشمندانہ پالیسیوں نے ملکی معیشت  کو بہتری کی طرف گامزن کردیا ہے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

۔اپوزیشن منفی سیاست کرکے ملکی ترقی رکاوٹ میں بن رہی ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی اور جمہوری پانچ سالہ مدت پوری کریگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی دلچسپی سے جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں اور راجن پور میں دریشک گروپ کی کاوشوں سے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں اور دریشک گروپ عوام کی خوشحالی  کے لیے دن رات کوشاں ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے اور انشااللہ ضلع بھر میں کلین سویپ کرینگے۔ اس موقع پر انجینئر شاہد حسین قریشی ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ۔ عبدالمالک خان نائچ۔حنیف خان دریشک۔عمران حسین رند۔ علی خان انصاری ارشد خان دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

گامزن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -