طالبان سے جھڑپ میں احمد مسعود کے مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو ہلاک 

طالبان سے جھڑپ میں احمد مسعود کے مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو ہلاک 

  

      کابل (آئی این پی)افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں قومی مز احمتی فرنٹ کے 8جنگجو مارے گئے۔پولیس کے مطابق طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔خیال رہے دو ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

طالبان جھڑپ

مزید :

صفحہ اول -