حقوق کا حصول اور فنڈز کا استعمال اولین ترجیح ہے: شہر یار آفریدی

حقوق کا حصول اور فنڈز کا استعمال اولین ترجیح ہے: شہر یار آفریدی

  

      کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کی عوام نے جو عزت بخشی اور جس اعتماد کا اظہار کیا اس کو مکمل ذمہ داری اور محنت کے ساتھ نبھاتے رہیں گے ضلع بھر کی عوام کے حقوق اور فنڈز کو صاف اور شفاف طریقے سے استعمال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کوھاٹ میں گیس کے مسائل سے بخوبی آگاہ اور ان مسائل کے حل کے لیے کوششوں میں مصروف عمل ہوں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کیا انہوں نے کہا کہ 8 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے 23 کلوم میٹر پائپنگ پر مشتمل دوسرے مرحلے کی منظوری کے بعد ورک آرڈر جاری ہو چکا ہے اور بہت جلد کام کا آغاز بھی کر دیا جائے گا ان شاء اللہ کوھاٹ کے وہ علاقے جو گیس کی سہولت سے ابھی تک محروم ہیں ان علاقوں میں بھی گھر گھر گیس کی بنیادی سہولت پہنچا کر دم لیں گے یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا مجھ پر اور تحریک انصاف پر حق ہے شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں ترقیاتی کاموں کا ہمارا سفر جاری ہے اور عوام کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے ادا کرن کے کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ہم پر تنقید کر رہے ہیں وہ ابھی صبر سے کام لیں عوام نے ہمیں پانچ سالوں کے لیے منتخب کیا تھا اگر ہم اپنے پانچ سالہ دور میں عوام کی مشکلات میں کمی نہ لا سکے تو آئندہ انتخابات میں عوام خود ہمارا فیصلہ کرے گی مگر ہماری کارکردگی دیکھ کر ابھی سے بعض مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ان شاء اللہ 2023 کے انتخابات میں بھی عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ 

مزید :

صفحہ اول -