نسلہ ٹاور کیس کے 7ملزمان نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی
کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں نامزد 7 ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی، ملزمان کو 7 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں نسلہ ٹاور کیس میں نامزد 7 ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے میں حفاطتی ضمانت منظور کرلی۔ملزمان میں اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر محمد ولایت، آشکار داور، علی مہدی قاضی، فرحان قیصر، خواجہ بدیع الزمان، علی غفران اور سید محمد ضیا شامل ہیں۔ عدالت نے 7 دن میں ملزمان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے گذشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نسلہ ٹاور کیس