سرخ مرچوں میں ملاوٹ،پاپڑناقص آئل سے تیار،فیکٹریوں کوجرمانے
ملتان (سپیشل رپورٹر، خصو صی رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں بنگلہ دیش مارکیٹ (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
میں واقع گرائنڈنگ یونٹ کو ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر 15 ہزار جرمانہ عائد کردیاگیا۔ اسی طرح ملتان میں واحد فلور ملز کے قریب پاپڑ فیکٹری کو ملاوٹ کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ پاپڑ کی تیاری میں کھلے اور ناقابل استعمال آئل کی ملاوٹ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ تیار شدہ پروڈکٹس اور آئل والے ڈرمز پر کوئی لیبلنگ نہ کی گئی۔ اس کے علاوہ ملتان میں ہوٹل کو کھانوں میں ممنوعہ چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے، فریزر میں گندا پانی جمع ہونے جبکہ گرائنڈنگ یونٹ کو سرخ مرچوں میں ملاوٹ کرنے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید لودھراں میں میٹ شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
جرمانے