مراد علی شاہ کا بغیر ماسک کے خطاب، بار بار کھانستے رہے
لاڑکانہ (آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ماسک لگائے بغیر جلسے میں خطاب کیا اور اس دوران وہ بار بار کھانستے رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا سے بچا کے لیے عوام سے ماسک پہننے کی التجا کرنے والے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ لاڑکانہ میں جلسے کے دوران مسلسل کھانستے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے جیالے بھی کھانس کھانس کر ان کا ساتھ دیتے رہے۔وزیراعلی نے بغیر ماسک پہنے اپنے خطاب کو جاری رکھا لیکن ساتھیوں نے ڈر کے مارے ماسک لگا لیے۔واضح رہے کہ سندھ اس وقت دیگر تمام صوبوں سے زیادہ کورونا کے نشانے پر ہے، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
مراد علی شاہ