ڈیرہ:فارماڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں کے ملزم گرفتار 

ڈیرہ:فارماڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں کے ملزم گرفتار 

  

 ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)پولیس کی کارروائیاں، فیصل فارما کی ڈکیتی میں 40لاکھ 30 ہزار، 32 موٹر سائیکل، 168 گرام سے زائد چرس،شراب 1097 لٹر،83شراب کی بوتلیں،بھنگ 2250گرام،اسلحہ 4 کلاشنکوف،23پسٹل ایس ایم جی 01عدد 9ہزار سے زائد گولیاں اور ڈکیتی و چوری شدہ مال کی فروختگی 1کروڑ 82 لاکھ 29ہزار برآمد کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرلئے۔آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر نے ڈی پی او محمد علی وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان کا بطور آر پی او چارج سنبھالتے ہی پورے ریجن سمیت ڈیرہ(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 غاز یخان پولیس ڈی پی او محمد علی وسیم کو چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے بھر پور ایکشن لینے کا خصوصی ٹاسک دیا جس پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی سپر ویژن میں ڈیرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے بھر پور کارروائیاں کرتے ہو ئے علاقہ تھانہ گدائی میں فیصل فارما پر ہونیوالی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والے ٹرک معہ فروختگی رقم 40لاکھ 50 ہزار،تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیتی و چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں اور فروختگی رقم 4لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کئے، تھانہ صدر نے 10 مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے 01 عدد کار مالیتی 10 لاکھ روپے جبکہ 02 عدد موٹر سائیکل رکشہ اور مال مسروقہ کی مد میں رقم 4لاکھ 21 ہزار برآمد کیے اس طرح تھانہ گدائی پولیس نے 10 مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار کیے اور ملزمان سے چوری و ڈکیتی کئے گئے 02عددموٹر سائیکل جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے فروختگی رقم ریکور کی ہے تھانہ سول لائن،بی ڈویژن،کالا،شاہصدر دین،سخی سرور،جھوک اترا،اور تھانہ صدر تونسہ پولیس نے الگ الگ کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے چوری و ڈکیتی شدہ 12عدد موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں اور ملزمان سے فروختگی رقم 27 لاکھ 33 ہزار روپے بھی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے ہیں اس طرح 4 عدد کلاشنکوفیں 23 عدد پسٹل 1عدد ایس ایم جی 9 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں آر پی او نے مزید بتایا کہ سماج دشمن عناصر منشیات فروشوں کے خلاف الگ سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 168 کلو گرام چرس،2250 گرام بھنگ،1097 لیٹر شراب 83 بوتلیں برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوا یا گیا ہے۔

ملزم گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -