انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفد کا جناح یونیورسٹی کا دورہ

    انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفد کا جناح یونیورسٹی کا دورہ

  

 کراچی (خصوصی رپورٹ)نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ اور انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سابق پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمد شیخ پر مشتمل وفد نے جمعرات کو جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا۔ کونسل کے اراکین نے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قدر بندی کے پیش نظر شعبہ میں موجود تمام تعلیمی و تدریسی سہولتوں اور تجربہ گاہوں کا معاینہ کیا۔ اس سلسلے میں کونسل کی جانب سے پہلے سے بھیجی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور کونسل اراکین کو ضروری دستاویزات اور تنظیمی و تدریسی انتظامات پر ہونے والے تمام اجلاس کی روداد بھی ان کے معائینے کیلئے پیش کی گئیں۔ کونسل اراکین نے رخصت ہونے سے قبل جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے چانسلر وجیہ الدین اور وائس چانسلر نعیم فاروقی سے ملاقات کے دوران شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معیار کو سراہتے ہوئے اس کی مزید ترقی کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی انتظامیہ نے وفد کی آ مد اور شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے اپنے تجربات اور تازہ ترین معلومات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے کونسل اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

دورہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -